ابنا: مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے میں شیخ اسامہ خیاط نے کہا کہ شیطان گمراہ کن خواب دکھا کر مسلمانوں کو بغاوت پر اکسانا چاہتا ہے،شیطان کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کو تنازعات میں الجھا دے۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ عوام کو احتجاج اور دھرنوں میں شرکت کی ترغیب دینے والے ٹی وی چینل اور دیگر ذرائع ابلاغ شیطان کو راستہ دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ لوگ بدی کی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور عوام کو افراتفری کی طرف لے جاکر عوامی فلاح و بہبود کو تباہ کردینا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110